Home سیاست عمر ایوب کیس ، پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک کی مہلت

عمر ایوب کیس ، پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک کی مہلت

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک کی مہلت دیدی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی ، ایف آئی اے ،نیب ،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد پولیس نے جواب جمع کرادیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمر ایوب کیخلاف خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے ، پنجاب حکومت کی طرف سے تاحال مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔

عدالت میں درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انتخابات میں حصہ لینا ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انہیں خدشہ بھی یہی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سامنے آئیں تو گرفتار نہ کرلئے جائیں۔

عدالت نے پنجاب حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کرانے کیلئے کل تک کی مہلت دے دی۔

گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ا?ئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر ڈی جی ایف آئی اے اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ کو عدالت طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...