Home سیاست عمر ایوب کا کیپٹن اسامہ کی شہادت پر اظہار افسوس

عمر ایوب کا کیپٹن اسامہ کی شہادت پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن اسامہ بن ارشد کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اپوزیشن لیڈر نے کیپٹن اسامہ بن ارشد کو دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

عمر ایوب نے شہید کیپٹن اسامہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمارے حقیقی ہیرو ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

اپوزیشن لیڈر نے شہید کیپٹن اسامہ بن ارشد کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...