Home sticky post اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور؛ اسرائیل کے حملے جاری، شہداء کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور؛ اسرائیل کے حملے جاری، شہداء کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی

Share
Share

نیویارک/غزہ : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی سے متعلق ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد کے حق میں 149 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ امریکہ سمیت 12 ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے یہ قرارداد پیش کی اور اس کی حمایت کی۔

اس قرارداد میں غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں انسانی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور مزید جانی نقصان کو روکا جا سکے۔

دریں اثنا، غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فورسز کے فضائی اور زمینی حملے بدستور جاری ہیں۔ امدادی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج بچوں اور خواتین سمیت امداد کے منتظر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے غزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور بدترین انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

قرارداد کی منظوری کے باوجود، غزہ میں زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور اسرائیلی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عالمی برادری پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے اور انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی کے لیے عملی اقدامات کرے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...