کراچی:کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت 4 مقامات پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن میں دھرنا ختم کردیا گیا،اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کامران چورنگی پر بھی دھرنا ختم کرکے روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ پاکستان انچولی پر بھی دھرنا ختم کرکے سڑک پر ٹریفک بحال کرادی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نمائش چورنگی پر جاری دھرنا بھی ختم کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے پریس کانفرنس کرکے کہا کہ ہم نے آج سے 9 دن پہلے یہ کیمپ لگایا تھا۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ جب بھی کہیں کسی پر ظلم ہوا ہم نے آواز اٹھائی ہے، پارا چنار میں لوگوں پر ظلم و ستم ڈھایا گیا، قتل عام ہوا۔
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہمارے دھرنے پْرامن رہے لیکن کل سندھ حکومت نے ظلم کیا، انہیں رسوائی ملی، آج بھی ہم یہاں بیٹھے ہیں۔