Home تازہ ترین اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر

اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر

Share
Share

اسلام آباد:اڑان پاکستان پروگرام کے تحت 2035ء تک قومی معیشت کو ٹریلین ڈالرز معیشت میں بدلنے کے لئے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران قومی برآمدات کا حجم 63 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔
جاری کردہ سالانہ پلان کے مطابق وفاقی حکومت نے افراط زر کی شرح کو 6 فیصد تک محدود رکھنے اور گرین ہائوس گیسز کے اخراج میں 50فیصد کمی کے ساتھ ساتھ غربت میں 13 فیصد کمی کے اہداف مقرر کئے ہیں۔
پاکستان اکنامک آئوٹ لک برائے مالی سال 2025-26 کے تحت زرعی و صنعتی شعبہ جات کی بحالی و ترقی کے ساتھ ساتھ توانائی تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔مزید برآں اڑان پاکستان پروگرام کے تحت میکرو اکنامک استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔13ویں پانچ سالہ منصوبہ میں حقیقت پر مبنی اہداف مقرر کئے گئے ہیں تاکہ پائیدار ترقی، موسمیاتی تحفظ اور انسانی وسائل کے شعبہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...