Home Uncategorized غیر صحت بخش غذا اور تمباکو نوشی سے دل کی بیماریوں میں اضافہ

غیر صحت بخش غذا اور تمباکو نوشی سے دل کی بیماریوں میں اضافہ

Share
Share

لاہور: غیر صحت بخش غذا، ذہنی دباؤ، جسمانی ورزش سے احتراز اور تمباکو نوشی کے باعث دل کی بیماریوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، نوجوان بھی بڑی تعداد میں امراض قلب کا شکار ہو رہے ہیں۔

انسانی جسم کا اہم ترین عضو دل جب پھیلتا ہے تو یہ تمام جسم اور پھیپھڑوں سے خون وصول کر رہا ہوتا ہے اور اس کے بعد یہ سکڑتا ہے تو خون کو واپس تمام جسم میں پمپ کر رہا ہوتا ہے۔

قبل از پیدائش ہی شروع ہوجانے والی دل کی یہ حرکت زندگی کی ضمانت فراہم کرتی ہے اور جہاں اس حرکت میں کوئی رکاؤٹ پیدا ہوتی ہے تو جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

افسوس کہ ہم نے اس اہم ترین جسمانی عضو کی حفاظت کرنا چھوڑ دی ہے اور اب عالم یہ ہوچکا ہے کہ ہرسال سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں۔

ملک میں ہونے والی سالانہ اموات میں سے 30 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہوتی ہیں، صورت حال تب اور زیادہ سنگین ہو جاتی ہے جب ہمارا موجودہ نظام صحت ایک تہائی مریضوں کے علاج کا بوجھ ہی نہیں اٹھا پاتا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...