Home sticky post افغان طالبان کی تعلیم کے خلاف دہشت گردی جاری، یونیسیف و یونیسکو نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا

افغان طالبان کی تعلیم کے خلاف دہشت گردی جاری، یونیسیف و یونیسکو نے عالمی برادری کو خبردار کر دیا

Share
Share

کابل: طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں تعلیم دشمن اقدامات اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ یونیسیف اور یونیسکو نے اپنی مشترکہ رپورٹ “افغانستان کی تعلیمی صورتحال 2025” میں افغانستان میں جاری تعلیمی بحران پر عالمی برادری کو خبردار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان بچوں کی تعلیم پر مسلسل پابندیاں عائد ہیں، جس سے ملک کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

یونیسف اور یونیسکو کے مطابق افغانستان میں 10 سال کی عمر کے 90 فیصد سے زائد بچے سادہ متن بھی نہیں پڑھ سکتے۔ ملک بھر میں 2.13 ملین بچے تعلیم سے مکمل محروم ہیں جبکہ اسکول جانے والے بچے بھی بنیادی علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم پر چار سالہ پابندی کے باعث 2.2 ملین نوجوان لڑکیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔ اگر یہ پابندی جاری رہی تو 2030 تک تقریباً 4 ملین لڑکیاں ثانوی تعلیم سے مکمل طور پر محروم ہو جائیں گی۔

مزید برآں، 2019 سے 2024 کے درمیان لڑکوں کے اعلیٰ تعلیم میں داخلوں میں تقریباً 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسکولوں میں صاف پانی اور بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، جبکہ 1,000 سے زائد اسکول بند ہو چکے ہیں۔

یونیسیف اور یونیسکو نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعلیمی پابندیاں افغانستان کی معاشرتی اور اقتصادی بنیادوں پر دیرپا اور سنگین اثرات مرتب کریں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی حکومتی ناکامیوں اور انتہاء پسندی نے عوام کے بنیادی حقوق، خصوصاً تعلیم کے حق، کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ عالمی اداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کر کے عوام کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...