Home نیوز پاکستان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دنیا کی 800 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دنیا کی 800 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل

Share
Share

لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دنیا کی 800 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہو گئی۔

یو ایچ ایس نے میڈیسن کے شعبے میں کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2024ء میں بھی جگہ بنائی ہے، یو ایچ ایس پنجاب کی پہلی میڈیکل یونیورسٹی ہے جسے 2022ء میں عالمی رینکنگ ملی تھی۔

عالمی تعلیمی تھنک ٹینک “کیو ایس” لندن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ بین سوٹر نے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، کیو ایس رینکنگ کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سب سے معتبر عالمی درجہ بندی مانا جاتا ہے۔

پرو وی سی اور ڈائریکٹر کیو ایم سی پروفیسر نادیہ نسیم کا کہنا ہے رینکنگ دنیا کی تمام یونیورسٹیوں کے 2 سے 5 فیصد کو ظاہر کرتی ہے، یو ایچ ایس کی درجہ بندی تعلیمی شہرت، ایمپلائرز ریپوٹیشن، ریسرچ سائٹیشن، ایچ انڈیکس، انٹرنیشنل ریسرچ نیٹ ورک کے لحاظ سے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔

عالمی رینکنگ ملنے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے پروفیسر نادیہ نسیم، فیکلٹی ممبران و دیگر سٹاف اور سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے کہ آئندہ برس رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...