Home sticky post 6 قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

Share
Share

قلات :بلوچستان کے علاقے قلات میں مسافر کوچ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے مسافر کوچ پر اندھادھند فائرنگ کی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...