Home سیاست جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے،عمر ایوب

جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فارم 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں۔جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہم اپنےقائد کوملنےگئے، اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ نےملنےنہیں دیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کسی حکومت یا کورٹ کےتابع ہےیا نہیں ہے؟،جیل سپرنٹنڈنٹ نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کی حلف برداری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں، جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے، آج کےدن خواتین کی مخصوص نشستوں پرڈاکہ ڈالا جارہا ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کیسےچلےگا۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مجھےبطوراپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے، دوسری جماعتوں کا مخصوص نشستوں پرحلف لینا توہین عدالت ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...