Home سیاست مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کاکیس، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے فوری طلب

مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کاکیس، پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلئے فوری طلب

Share
Share

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے فوری طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم احتساب عدالت پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں، ملزمان کو یہاں بھی پیش کریں میں فائل انتظار میں رکھ رہا ہوں۔جس کے بعد کیس میں ملزمان پرویزالٰہی اور محمد خان بھٹی کوعدالت پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے وہ کدھر ہے، پولیس والے اور ڈاکٹر سب ملے ہوئے ہو، میں سب کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے کہا کہ تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں فراہم کر رکھی ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...