Home sticky post 6 امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نایاب دھاتوں اور تعلیمی تبادلے پر اتفاق

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نایاب دھاتوں اور تعلیمی تبادلے پر اتفاق

Share
Share

واشنگٹن: امریکہ اور چین کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کے بعد کیا۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ کو مطلوبہ نایاب دھاتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ چینی طلباء امریکی کالجز میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ مقناطیس اور دیگر ضروری نایاب دھاتیں چین کی طرف سے فراہم کی جائیں گی، اور اسی طرح امریکہ چین کو وہ اشیاء فراہم کرے گا جن پر معاہدے میں اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امریکہ کو کل 55 فیصد ٹیرف حاصل ہو رہا ہے جبکہ چین کو 10 فیصد مل رہا ہے۔

یہ معاہدہ دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی تنازعات کو حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، اور توقع ہے کہ اس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس معاہدے پر صدر شی جن پنگ اور صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری کے بعد عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...