Home تازہ ترین امریکی حملہ خطرناک صورتحال کو مزید بگاڑنے والا اقدام ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

امریکی حملہ خطرناک صورتحال کو مزید بگاڑنے والا اقدام ہے،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Share
Share

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا ہے کہ میں آج ایران کے خلاف امریکہ کے طاقت کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ایک خطرناک صورتحال کو مزید بگاڑنے والا اقدام ہے، خاص طور پر ایسے خطے میں جو پہلے ہی کشیدگی کی دہلیز پر ہے۔ اور یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے کہا کہ یہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ یہ تنازعہ تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتا ہے – جس کے عام شہریوں، پورے خطے اور دنیا بھر کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام رکن ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشیدگی کم کریں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے دیگر اصولوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

انتونیو گوٹیریس نے مزید کہا کہ اس نازک گھڑی میں افراتفری کے چکر سے بچنا نہایت ضروری ہے۔اس تنازعے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے۔ اور واحد امید امن ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...