Home تازہ ترین امریکی اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھرپور جواب دینگے، ایران

امریکی اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھرپور جواب دینگے، ایران

Share
Share

تہران:ایران نے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ کوئی بھی کسی خوش فہمی نہ رہے۔ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن پر بتایا کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو دو ٹوک جواب دیں گے۔

ایرانی وزیرِ دفاع نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، اگر خود امریکا یا پھر اسرائیل نے کوئی جارحیت دکھائی تو ان اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے مزید کہا کہ ایران کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ درست موقع پر درست جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ حوثیوں کے حملوں پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی تھی کہ حوثی باز نہ آئے تو ان کے سرپرست ایران کو نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم حوثیوں کو اُس وقت اور اُس جگہ جواب دیں گے جو ہم منتخب کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی ایک سابق پوسٹ دوبارہ وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حوثیوں کے حملوں کے پیچھے ایران ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا کہ حوثیوں کے حملوں کا منبع ایران ہے۔

Share
Related Articles

میری ریڈ لائن پاکستان ،ہم اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہیں نہ ہمارا کوئی جھگڑا ہے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ...

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

راولپنڈی:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے...

وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا...

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

راولپنڈی:بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے)...