اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے دیگرشعبوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔