Home sticky post امریکی جنرل کا وینزویلا آپریشن میں 150 طیاروں کی شمولیت کا انکشاف

امریکی جنرل کا وینزویلا آپریشن میں 150 طیاروں کی شمولیت کا انکشاف

Share
Share

واشنگٹن:امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے وینزویلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ڈین کین نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ٹرمپ کے حکم پر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کی گئی۔

امریکی فوجی سربراہ کے مطابق اس آپریشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی اور اس میں دہائیوں کے عسکری تجربے سے فائدہ اٹھایا گیا۔ زمینی، فضائی اور بحری افواج نے مشترکہ طور پر کارروائی کی جبکہ سی آئی اے، این ایس اے، این جی اے اور دیگر انٹیلی جنس اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔

جنرل ڈین کین نے بتایا کہ آپریشن میں 150 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا، جنہیں 20 مختلف زمینی اور بحری اڈوں سے روانہ کیا گیا۔ فضائی بیڑے میں ایف 22، ایف 35، ایف 18، ای اے 18، ای 2، بی ون بمبار اور دیگر سپورٹ طیارے شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی جوائنٹ فورسز کے لیے ناکامی کوئی آپشن نہیں تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فورسز کے کاراکاس پہنچتے ہی امریکی فضائیہ نے وینزویلا کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنایا تاکہ ہیلی کاپٹروں کو ہدف تک محفوظ راستہ فراہم کیا جا سکے۔ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے امریکی فورسز مادورو کے کمپاؤنڈ میں داخل ہوئیں۔

جنرل ڈین کین کے مطابق آپریشن کے دوران امریکی ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ بھی کی گئی، ایک ہیلی کاپٹر کو نقصان پہنچا تاہم وہ پرواز کے قابل رہا۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد تمام امریکی طیارے اور فورسز بحفاظت واپس پہنچ گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی وزارت انصاف نے حراست میں لیا، جبکہ واپسی کے دوران امریکی فورسز نے متعدد دفاعی کارروائیاں بھی کیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر فوجی حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی میں امریکی جنگی طیاروں اور ڈیلٹا فورس نے دارالحکومت کاراکاس میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ وینزویلا نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ملک کے تیل اور معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...