Home تازہ ترین امریکا کی جانب سے پاکستان، چین، یواے ای،برطانیہ سمیت 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد

امریکا کی جانب سے پاکستان، چین، یواے ای،برطانیہ سمیت 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد

Share
Share

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ اور افریقہ کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس میں 19 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا کا دعویٰ ہے کہ ان کمپنیوں کی سرگرمیاں اس کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہیں۔ یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب عالمی سطح پر تجارتی جنگ اور اسٹریٹیجک مقابلے میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب امریکا نے پاکستانی کمپنیوں پر اس نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہوں۔ 2024 میں امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائی تھیں۔
سال 2021 میں بھی امریکا نے پاکستان کی 13 کمپنیوں پر جوہری اور میزائل پروگرام میں معاونت کے الزامات لگا کر پابندیاں عائد کی تھیں۔ 2018 میں 7 پاکستانی انجینئرنگ کمپنیوں کو امریکی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق، امریکی پابندیاں نہ صرف پاکستان اور چین کی دفاعی اور تجارتی صنعت کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اقتصادی کشیدگی کو بڑھا سکتی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے تاحال سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں پاک-امریکا تجارتی تعلقات میں مزید تناوٴ پیدا کر سکتی ہیں۔

Share
Related Articles

میانمار کے زلزلے میں مسجد کا ایک حصہ منہدم ،3 نمازی شہید،متعدد زخمی

میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر...

میرے دوستوں کو رمضان مبارک! صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا...

ذاتی خواہشات آگے لانے کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی جو سوچ ہے وہ بے وفائی ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے...

رمضان المبارک ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے، امام کعبہ

امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے...