Home کھیل یو ایس اوپن مینز ڈبلز ،بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا فائنل میں پہنچ گئے

یو ایس اوپن مینز ڈبلز ،بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا فائنل میں پہنچ گئے

Share
Share

نیویارک :بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سکستھ سیڈ جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سکستھ سیڈ جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف پیری ہیوز ہربرٹ اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(3-7) اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

43 سالہ بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا گرینڈ سلام میں پہنچنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ۔

میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کا مقابلہ امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری سے ہوگا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...