Home highlight امریکا کی یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی

امریکا کی یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی

Share
Share

واشنگٹن:امریکی حکام نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں تیار کر لی ہیں جن کا مقصد روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ میں لانا ہے۔ ان پابندیوں میں بینکنگ اور توانائی کے شعبے شامل ہیں، جن کا ہدف روسی ریاستی کمپنی گیز پروم اور دیگر بڑے ادارے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ان پابندیوں کا حتمی فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اگرچہ ٹرمپ نے ابتدا میں روس کے ساتھ نرم رویہ اپنایا، لیکن صدر پیوٹن کی جنگ بندی اور مذاکرات سے مسلسل انکار کے بعد ان کا مؤقف سخت ہوتا جا رہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کونسل ان اقدامات کی تیاری میں مصروف ہے، تاہم اس کا کہنا ہے کہ جاری بات چیت کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔

نئی پابندیاں اس وقت زیر غور آئیں جب بدھ کے روز امریکہ اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر دستخط ہوئے، جسے ٹرمپ نے اپنے امن منصوبے کا اہم حصہ قرار دیا تھا۔ اگر ٹرمپ نے ان پابندیوں کی منظوری دے دی، تو یہ روس کے خلاف امریکا کے مؤقف میں واضح سختی کی علامت ہوگی۔

Share
Related Articles

بھارتی جارحیت افسوسناک، دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں،عالمی برادری

عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا...

پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے

پیرس:پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین...

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...