Home Uncategorized غزہ میں اسرائیلی بمباری ، امریکی صدر نے اردن کا دورہ منسوخ کردیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری ، امریکی صدر نے اردن کا دورہ منسوخ کردیا

Share
Share

واشنگٹن :غزہ میں ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد اردن نے عمان میں چار ملکی سربراہ اجلاس منسوخ کردیا ہے جس کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن بھی اردن کا دورہ منسوخ کرکے اسرائیل روانہ ہوگئے۔

اجلاس میں امریکی صدر بائیڈن کے ساتھ مصر اور فلسطینی رہنماؤں نے شرکت کرنی تھی ، فلسطینی صدر محمود عباس پہلے ہی اجلاس میں شرکت اور امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کرچکے ہیں۔

اس حوالےسے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صدافی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ سربراہی اجلاس کا انعقاد اُس وقت ہو گا جب غزہ میں جنگ روکنے اور قتلِ عام کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، بائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد واپس روانہ ہوجائیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ مشاورت کے بعد اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے سوگ کے اعلان کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال پر تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...