Home sticky post 4 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی سمٹ سے خطاب، چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی سمٹ سے خطاب، چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد متوقع

Share
Share

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ جلد متوقع ہے اور یہ امریکہ کی اقتصادی حکمت عملی کا حصہ ہوگا۔
امریکی صدر نے جاپان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے 15 فیصد ٹیرف پر اتفاق کیا ہے اور یورپی یونین کے ساتھ بھی تجارتی ٹیرف میں کمی کے لیے سنجیدہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر یورپی بلاک نے امریکہ میں صنعتکاری کے لیے آمادگی ظاہر کی تو ٹیرف میں بڑی کمی کی جائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد کے درمیان ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کا مقصد امریکی معیشت کو تقویت دینا اور تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ نے اس خطاب میں توانائی کے شعبے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ امریکہ ایشیا کے ممالک کے ساتھ توانائی کے معاہدے کرنے جا رہا ہے۔ ان کا مقصد تیل کی قیمتوں کو مزید نیچے لانا ہے تاکہ عالمی سطح پر اقتصادی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
اس موقع پر امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں امریکہ کی قیادت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ نے اس دوڑ کی شروعات کی ہے اور وہی اس میں کامیاب ہوگا

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...