Home sticky post 2 پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،وزیراعظم

پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، نظام تعلیم میں جدت لانا، ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سنٹانا ایجوکیشن کے بانی اور چئیرمین ڈگ بیکر کی قیادت میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ شعبہ تعلیم کے حوالے سے تمام حکومتی پالیسیاں ملک کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہیں، ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعمیر ہمارے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ملکی نوجوانوں کو عالمی سطح پر مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کے لیے تربیت دی جائے گی،
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں گزشتہ ایک برس میں حکومت نے متعدد اصلاحات کی ہیں،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) میں اصلاحات کے بعد اسے مزید موثر اور کارامد بنایا گیا ہے،پیشہ ورانہ تربیت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے نیوٹیک (NAVTTC) ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کرے۔

ملاقات میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر شدہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ڈگ بیکر نے کہاکہ ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی پاکستان کے شعبہ تعلیم میں جدت لانے کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے گی۔

ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نے رواں سال آپریشنلائز ہونے والی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...