Home sticky post 3 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں سال ستمبرمیں دورہ پاکستان کاامکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں سال ستمبرمیں دورہ پاکستان کاامکان

Share
Share

اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رواں سال ستمبر کے تیسرے ہفتے میں بھارت میں منعقد ہونے والی کواڈ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر دورہ پاکستان کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ستمبر کے تیسرے ہفتے ہیں بھارت میں منعقد ہونے والی کواڈکانفرنس میں شرکت کے موقع پر چند گھنٹوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں ۔

اس حوالے سے سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کاکہناہے کہ میرے پاس ایسی اطلاعات ہیں امریکی صدرٹرمپ چند گھنٹے کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ کی کانفرنس رواں سال ستمبر میں متوقع ہے ۔جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شریک ہوں گے اس موقع امریکی صدرٹرمپ کے دورہ پاکستان کابھی امکان ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...