واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلومبرگ نیوز کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس بلائے گا۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ بھارت ٹرمپ حکومت کے ساتھ تجارتی جنگ سے بچاوٴ اور بہتر تعلقات چاہتا ہے۔
بھارت اور امریکی انتظامیہ نے 18 ہزار غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کی شناخت کی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں موجود بھارتی تارکین وطن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔