Home Uncategorized امریکی صدر جوبائیڈن نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

Share
Share

واشنگٹن : امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سال 2024 کے لیے 886 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ میں مختص کی گئی مجموعی رقم وزارت دفاع، توانائی، محکمہ خارجہ اور انٹیلی جنس سروسز پر خرچ کی جائے گی۔

اس میں 800 ملین ڈالر یوکرین کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں ، بائیڈن نے یوکرین، اسرائیل اور ایشیا پیسیفک کے لیے 106 ارب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم وہ کانگریس سے تعاون حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

دفاعی بجٹ میں سروسز سے وابستہ اہلکاروں کی تنخواہوں کی مد میں پانچ اعشاریہ دو فیصد اضافہ تجویز کیا گیا تھا جبکہ دفاعی بجٹ میں مجموعی طور پر 3فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...