Home Uncategorized امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پرگر پڑے،ویڈیو وائرل

امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پرگر پڑے،ویڈیو وائرل

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پرگر پڑے،ویڈیو وائرل ہوگئی۔ گفتگو کے بعد بائیڈن نشست پرواپس جانے لگے تو اس دوران ان کا پاؤں کسی رکاوٹ کے باعث رکا اور وہ زمین پر گر گئے۔

امریکی صدر بائیڈن گزشتہ روزکولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

زمین پر گرنے کے بعد اسٹیج پر موجود ایئرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کیا جس کے بعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے۔

زمین پر گرنے کے بعد وائٹ ہاوٴس کی طرف سے بتایا گیاہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

امریکی صدر کے تقریب کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...