Home sticky post 3 نوبیل امن انعام کی نامزدگیاں ،امریکی صدر ٹرمپ بھی فہرست میں شامل

نوبیل امن انعام کی نامزدگیاں ،امریکی صدر ٹرمپ بھی فہرست میں شامل

Share
Share

اوسلو:نوبیل امن انعام 2025 کی نامزدگیوں کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کی سفارش کی گئی ہے جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔

نارویجن نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال کی نامزدگیوں کے لیے 338 ناموں کی سفارش آئی ہیں جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں ہیں۔

اگرچہ ان نامزدگیوں کی تفصیلات خفیہ رکھی جاتی ہیں لیکن جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان میں ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور سابق نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کا نام شامل ہے۔

اس کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے ٹرمپ کو امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اگرچہ ڈیرل عیسیٰ نے یہ نامزدگی آخری تاریخ کے بعد کی ہے لیکن اس سے قبل یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن اولیکسانڈر میرژکو گزشتہ برس نومبر میں ٹرمپ کے نام کی سفارش کرچکے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے کی گئی نامزدگیاں توجہ کا مرکز بنی تھیں لیکن اس سال ان کی نامزدگی خاص اہمیت رکھتی ہے۔

رواں برس صدارتی عہدہ سنبھالتے ہی ٹرمپ نے کئی متنازع فیصلے کیے ہیں جیسے کہ یوکرین جنگ پرروس کی حمایت اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ بنانا۔

Share
Related Articles

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

دبئی:بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی...

امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہائی پر زیادہ توجہ مرکوز ہے،حماس

دوحا:فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں...

وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی...

سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں...