Home Uncategorized اسماعیل ہانیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے اور کھوکھلے نکلے،ایران

اسماعیل ہانیہ کا بدلہ نہ لینے پر غزہ جنگ بندی کے امریکی وعدے جھوٹے اور کھوکھلے نکلے،ایران

Share
Share

تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکا اور یورپی ممالک کے وعدوں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے کابینہ کے اجلاس میں شکوہ کیا کہ امریکا اور یورپی ممالک نے ہم سے وعدہ کیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد طے پائے گا اس لیے ایران اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ لینے میں عجلت کا مظاہرہ نہ کرے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کے تمام وعدے جھوٹے اور کھوکھلے نکلے۔ جس کے بعد ان پر اعتماد کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔

صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مجرموں کو مزید وقت دینے سے انہیں مزید ظلم کرنے کی ہمت ملے گی۔

مسعود پیزشکیان نے اسرائیل کے لبنان اور غزہ میں کارروائیوں کو “گھناؤنا جرم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی اصول یا فریم ورک کی پاسداری نہیں کرتی۔

اجلاس میں ایرانی وزارت خارجہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ایران اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان یا غزہ میں فوج تعینات کرے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...