Home highlight امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا،نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا،نائب صدر جے ڈی وینس

Share
Share


واشنگٹن: امریکا نے پاکستان اور بھارت کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں نہیں پڑے گا، امریکا ایسی جنگ میں مداخلت نہیں کرے گا جس کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، کشیدگی میں کمی کا صرف کہہ سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ جنگ ختم کردیں، جنگ کو کنٹرول کرنا امریکا کا کام نہیں، امریکا پاکستان، بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی ترغیب دے رہا ہے، ایٹمی قوتوں کا ٹکراوٴ ہمیشہ تشویشناک ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ترجمان امریکی خارجہ ٹیمی بروس نے پاک بھارت کشیدگی پر بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ ہے سفارت کاری کے ذریعے معقول حل تک پہنچیں، پاکستان اور بھارت پر زور دیتے ہیں کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے حکام سے رابطہ کیا ہے، مارکو روبیو نے زور دیا کہ تنازع مزید نہ پھیلے، امریکا پاکستان اور بھارت کے رہنماوٴں سے 2 ہفتوں سے رابطے میں ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم سے سعودی وزیر عادل الجبیر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں...

بھارتی رکاوٹوں کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

نیویارک:عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بھارت کی جانب سے رکاوٹیں...

پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی...