Home #ٹرینڈ یو ایس ای ایف پی نے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان بند کر دیا ،پاکستانی طلبا کے خواب چکناچور

یو ایس ای ایف پی نے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان بند کر دیا ،پاکستانی طلبا کے خواب چکناچور

Share
Share

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے اعلان کیا ہے کہ 15 سال تک جاری رہنے والا گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام برائے پاکستان (گلوبل یوگراڈ) بند کر دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام پاکستانی طلبا کو امریکا کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں بغیر ڈگری ایک سمسٹر تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا تھا۔

یو ایس ای ایف پی کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے مطلع کیا ہے کہ اب یہ پروگرام جاری نہیں رہے گا۔ اس اچانک فیصلے پر ادارے نے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان ہزاروں طلبا پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے تعلیم، ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔

یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے غیر ملکی امدادی پروگراموں کے بجٹ میں 92 فیصد کمی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے تمام منصوبے جو ’امریکا فرسٹ‘ ایجنڈے سے ہم آہنگ نہیں، انہیں بند کیا جائے گا۔

یو ایس ای ایف پی نے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ دیگر اسکالرشپ اور ایکسچینج پروگرامز کی تلاش جاری رکھیں تاکہ اپنی تعلیم اور خوابوں کو مکمل کیا جا سکے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز

اناطولیہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی...

انٹرا پارٹی انتخابات،چوہدری شجاعت حسین ق لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی انتخابات میں سابق وزیراعظم...

نواز شریف کی لندن آمد ،ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

لندن:سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف...

پاکستان سمیت مختلف ممالک میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش

اسلام آباد:پاکستان سمیت مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال...