Home نیوز پاکستان اشنا شاہ نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اشنا شاہ نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی

Share
Share

مکہ مکرمہ:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی اور انہوں نے خانہ کعبہ میں اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مکہ مکرمہ سے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو اپنے دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیں جو اپنے گھروں سے جلا وطن ہونے اور 75 سال سے زیادہ عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد اب ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں، وہ اس ظلم سے آزاد ہو جائیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شوہر حمزہ امین کو پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں عمرے کو آسان بنانے اور موجودہ خوفناک صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہونے پر ہمیشہ امید دلانے کے لیے ترکیہ کی تاریخی ویب سیریز فاتح صلاح الدین ایوبی کے پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اشنا شاہ نے مداحوں سے ویب سیریز فاتح صلاح الدین ایوبی دیکھنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویب سیریز میڈیا جہاد ہے جسے دنیا کو ہمارے ہیروز، ہماری تاریخ اور ایک ایسے وقت سے آگاہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جب یروشلم پر مسلمانوں کی حکومت تھی اور تینوں ابراہیمی مذاہب کے ماننے والے وہاں امن سے رہتے تھے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...