Home نیوز پاکستان مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانے پر اشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی حمایت کردی

مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھانے پر اشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی حمایت کردی

Share
Share

کراچی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اْشنا شاہ نے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کی حمایت کردی۔

سوشل میڈیا کے ذریعے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز پر تنقید کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے غزہ کے مظلوموں کے حق میں آواز اْٹھا کر اْشنا شاہ سمیت صارفین کے دل جیت لیے۔

عرفان پٹھان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کے حق میں کی گئی پوسٹ میں کہا کہ “غزہ میں روزانہ نومولود سے لیکر 10 سال کی عْمر کے معصوم بچے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں اور پوری دْنیا خاموش ہے”۔

اْنہوں نے کہا کہ “بطورِ کھلاڑی میں صرف اپنی آواز ہی بْلند کرسکتا ہوں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ غزہ کے لیے عالمی رہنما متحد ہو جائیں اور غزہ میں ہونے والے بے ہودہ قتل کو ختم کریں”۔

سابق بھارتی کرکٹر کی پوسٹ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اْن کی حمایت کی تو وہیں پاکستانی اداکارہ اْشنا شاہ بھی خاموش نہ رہ سکیں۔

اداکارہ اْشنا شاہ نے عرفان پٹھان کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے غزہ کے حق میں آواز اْٹھانے پر اْن کی حمایت کی۔
اْشنا شاہ نے عرفان پٹھان کو سراہاتے ہوئے کہا کہ “میرے بھائی! آپ کی جرات کو سلام”۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...