Home نیوز پاکستان شنیرا اکرم کی غزہ سے متعلق غیر واضح پوسٹ پرارمینہ خان اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

شنیرا اکرم کی غزہ سے متعلق غیر واضح پوسٹ پرارمینہ خان اور سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

Share
Share

کراچی :پاکستان کے سابق کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے غزہ سے متعلق غیر واضح پوسٹ کی، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کے بعد پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ “وہ خود کو بہت زیادہ بے بس محسوس کررہی ہیں، اْنہوں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن اس وقت اْن کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے”۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اْن پر شدید تنقید کی تھی۔

ارمینہ خان نے کہا تھا کہ “جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اْس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں”۔

اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا “فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کْھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں”۔

ان دونوں شخصیات کی لفظی جنگ میں اب شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کی تنقید پر ردعمل دیا، شنیرا اکرم نے ارمینہ خان کی ایکس پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے حیران کْن انداز میں کہا کہ “دْنیا کی موجودہ درد بھری حالت میں بھی تم مجھ پر تنقید کررہی ہوں، تم کیوں مجھ سے نفرت کررہی ہو؟”

وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ “تْم مجھے نہیں جانتی لیکن ہم دونوں مائیں ہیں، اس مشکل وقت میں تمہیں متحد ہوکر سوچنا چاہیے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کرنا چاہیے”۔

اْنہوں نے مزید کہا کہ “مجھے لگتا ہے کہ یہ تمہارے بڑے ہونے کا وقت ہے، تْم صرف سْرخیوں میں آنے کے لیے اس حد تک نیچے گِر رہی ہو”۔

سوشل میڈیا صارفین نے شنیرا اکرم کی پوسٹ پر اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اْنہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...