Home sticky post 2 وینا ملک کی نئی تصاویرکے سوشل میڈیا پر خرچے،اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

وینا ملک کی نئی تصاویرکے سوشل میڈیا پر خرچے،اداکارہ کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

Share
Share

کراچی:پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے نئے اور منفرد فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وینا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں انہیں سنہری رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو شوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وینا نے اپنے چہرے، گردن، اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ استعمال کیا ہے، جو انہیں ایک دلکش اور منفرد انداز دے رہا ہے۔

وینا ملک کے اس دلکش فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں اور ان کے حسن کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں “مصری خوبصورتی” کہاہے تو کسی نے انہیں “شوبز انڈسٹری کی رونق” قرار دیا۔

وینا کے فالوورز نے ان کی اداکاری اور مزاح کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک مکمل پیکج قرار دیا ہے۔

وینا ملک نے ہمیشہ اپنی منفرد اسٹائلنگ اور گلیمر سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان کا یہ فوٹو شوٹ ایک بار پھر ان کے تخلیقی انداز کا ثبوت ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...