Home Uncategorized پردہ کرنا میک اپ کرنے سے آسان ہے، اگر میں خاتون ہوتا تو پردے کوترجیح دیتا،ڈونلڈٹرمپ

پردہ کرنا میک اپ کرنے سے آسان ہے، اگر میں خاتون ہوتا تو پردے کوترجیح دیتا،ڈونلڈٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پردے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو خواتین پردہ کرنا چاہتی ہیں تو ہمیں ان کی پسند اور انتخاب میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میک اپ کرنے کے مقابلے میں پردہ کرنا زیادہ آسان ہے اور اس سے وقت بھی بچتا ہے۔ اگر میں عورت ہوتا تو میک اپ پر پردے کو ترجیح دیتا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ وائرل ویڈیو 8 سال پرانی ہے تاہم یہ ویڈیو سی این این نے دوبارہ وائرل کی اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو مسلمان ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جب کہ کچھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسروں کے انتخاب کا احترام کرنے کو سراہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت اپنی صدارتی مہم میں مصروف ہیں ان کا حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب تک سروے میں کملا ہیرس سے بہت معمولی شکست کا سامنا ہے اور اس فرق کو کم کرنے کے لیے ان کی میڈیا ٹیم نے پرانی ویڈیو وائرل کرائی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...