اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ویڈیو گیمنگ انڈسٹری کی ترقی کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں گیم ڈیویلپرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ویڈیو گیمنگ انڈسٹری فروغ پارہی ہے اور روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ وزارت آئی ٹی نوجوانوں کو مختلف ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کر رہی ہے۔ ان کے بقول، پاکستان کا شمار سائبر سکیورٹی سے متعلق مؤثر اقدامات کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہوتا ہے۔