Home Uncategorized مارک زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ فائٹ کی ویڈیو وائرل

مارک زکربرگ کی جان سینا کے ساتھ فائٹ کی ویڈیو وائرل

Share
Share

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے جان سینا کے ساتھ فلمائے گئے ایک اشتہار کے پس منظر کے مناظر شیئر کر دیے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں زکربرگ کو غیر معمولی کاسٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سربراہ میٹا کے ساتھ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار جان سینا، گلوکار بینسن بُون اور فلم ساز میتھیو وان شامل تھے۔ فوٹیج نے ہائی انرجی شوٹ کی ایک جھلک فراہم کی جس کو رے بین اسمارٹ گلاسز کے ذریعہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے ساتھ میٹا شراکت کی تجدید کی ہے۔

کلپ میں زکربرگ متعدد متحرک سین کرتے نظر آرہے ہیں، جن میں جان سینا کے مکے کے ذریعے ہوا میں اڑنا اور بُون کے ساتھ تلوار بازی میں مشغول ہونا شامل ہے۔

ایکشن سے بھرپور ان مناظر کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں اسمارٹ گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے شرکاء کے نقطہ نظر سے فلمایا گیا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...