Home sticky post 4 نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو وائرل

Share
Share

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کی بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کو اننت امبانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کی تصاویر میں عربی جبے میں ملبوس اداکارہ کے شوہر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

اداکارہ کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی کرنا شروع کر دی تھیں۔

زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ نیلم منیر نے دبئی کے کسی کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے شخص کو مجرم قرار دیدیا،کتنی سزا ہو گی؟

نیویارک:امریکا کی ایک عدالت نے ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے 27...

میں نے اپنے تمام غیر ملکی دوروں میں پاکستان کی ترقی کو ترجیح دی،وزیراعظم

ڈی جی خان :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے...

چیمپئنز ٹرافی ، انگلینڈ کی روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ جاری

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کی...

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے...