Home نیوز پاکستان زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد،پیٹرول بم پھینکنے کا معاملہ، جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد،پیٹرول بم پھینکنے کا معاملہ، جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

Share
Share

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک کے باہر پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکنے کے معاملے پر جے آئی ٹی کے خلاف دائر درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیاجس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے درخواستوں کو خارج کرنے کا حکم دیتی ہے ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 32 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں میں مقدمات کا ذکر کیا گیا وہ ابھی ابتدائی مرحلے پر ہے ۔ان میں تفتیش ہونا ابھی باقی ہے جس کے بعد تعین ہوگا۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں۔اگر پراسکیوشن کے پاس دہشت گردی کے مقدمے میں ٹھوس شوائد نہ ہوں تو اسکا طریقہ کار بھی قانون میں موجود ہے۔جب ملزم گرفتار ہوتا ہے اس وقت پولیس کے پاس شوائد کم ہوتے ہیں۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی چالان جمع ہونے کے بعد یہ تمام صورتحال واضح ہوتی ہے۔ریاست کی ذمہ درای ہے قانون کی حکمرانی قائم کرے ریاست ہر ایک شہری کے لیے انصاف کو یقینی بنائے۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پراسکیوشن کا محکمہ پنجاب کی انتظامیہ کے ماتحت ہے۔عدالت پنجاب کابینہ کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔

Share
Related Articles

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے جارہے ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد :وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مزید 16...

افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 سے زائد دہشتگردواصل جہنم

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں...