Home کھیل ویرات کوہلی کی سالگرہ پر سنچری، سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا

ویرات کوہلی کی سالگرہ پر سنچری، سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا

Share
Share

کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35ویں سالگرہ پر 49ویں سنچری بناکر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

کولکتہ میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ویرات کوہلی نے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 49 سنچری کا ریکارڈ برابر کیا، انہوں نے 119 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کیریئر کی 49 ویں سنچری اپنے 289 ویں میچ میں اسکور کی۔ ان کے 289 میچز میں 13600 سے زیادہ رنز ہوگئے، جن میں 49 سنچری 71 نصف سنچری شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ان سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 463 میچز میں 49 سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18426 رنز بنائے تھے، جس میں 49 سنچریاں، 96 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Share
Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...