Home سیاست پی ڈی ایم کو کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی دشمنی میں حد سے آگے نہ جائیں، محمود اچکزئی

پی ڈی ایم کو کہا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی دشمنی میں حد سے آگے نہ جائیں، محمود اچکزئی

Share
Share

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دوستوں کو کہا تھا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی دشمنی میں حد سے آگے نہ جائیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک میں تین سال بعد وزیراعظم کو جیل بھیج دیا جاتا ہے، میں نے پی ڈی ایم کے دوستوں کو کہا آپ لوگ کھائی میں گر رہے ہو۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف کو ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کرنے کی سزا دی گئی۔ دنیا بھر کے ممالک ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات بنا رہے ہیں، نواز شریف آئین کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جب تک میاں نواز شریف جمہوریت کے راستے پر رہیں گے ہم اُن کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، ملک بحران میں ہے، سب کو مل کر پاکستان کو بچانا ہے، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کےلیے گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، ملک کو دیمک لگ چکا ہے، آئین کی بالادستی اور منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہونا چاہیے، تجارت بڑھانے سے معیشت بہتر ہوگی عوام کو روزگار ملے گا۔

چیئرمین پی کے میپ نے کہا کہ انڈیپینڈنٹ ایکٹ میں پاکستان کی حدود کا تعین کیا گیا ہے، فاٹا سے متعلق آئین سے آرٹیکل نکالنے کا فائدہ بھارت نے اٹھایا، بھارت نے اپنے آئین سے کشمیر سے متعلق آرٹیکل نکال دیا، ہمیں دو طریقوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، سرحد پار سے حملے ہوتے ہیں، دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستان کے علاوہ کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم نے چالیس سال غیر ملکیوں کی میبزبانی کی ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی گئی سہولتیں افغانستان میں بھی نہیں مل سکتیں۔ ہماری مصلحتوں نے ملک کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں نے ملکی آزادی میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔اپنے سیاسی فیصلوں پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میری پارٹی میری بات مانتی تو ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیتے۔ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...