Home sticky post 5 2100 سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری

2100 سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری

Share
Share

اسلام آباد۔:پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری کر دیئے۔پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق یہ تقریبات 4 سے 13 نومبر تک پاکستان میں منعقد ہوں گی۔

دورے کے دوران سکھ یاتری دیگر مقامات کے علاوہ گوردوارہ ننکانہ صاحب، گوردوارہ پنجہ صاحب اور گوردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے۔اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو دلی مبارکباد دی اور ان کے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین المذاہب اور بین الثقافتی ہم آہنگی و تفہیم کے فروغ کیلئے عزم ہے، مقدس مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرتے رہیں گی۔ ویزوں کا اجراء مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق 1974ء کے دوطرفہ فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...