Home سیاست دورہ سعودی عرب، وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

دورہ سعودی عرب، وزیر اعظم آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

Share
Share

ریاض :وزیراعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز ریاض میں مصروف دن گزاریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم عالمی صحت کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک سیشن میں اظہارِ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائینز پر آج وزیراعظم کی کویت کے امیر عزت مآب مشال آل احمد آل جبر سے ملاقات ہو گی جبکہ سعودی وزراء برائے خزانہ ، صنعت ، سرمایہ کاری سے ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چئیر مین، عالمی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...