Home سیاست ‎حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ جاری

‎حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ جاری

Share
Share

‎ٹانک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہو رہی ہے، 348 میں سے 342 پولنگ سٹیشنز پر آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

‎ این اے 43 میں کوٹ اعظم، لونی، روڑی اور اٹل شریف کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کیخلاف اسعد محمود نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

‎قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، 348 میں سے 342 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں داور کنڈی کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...