Home نیوز پاکستان وہاب ریاض نے شائقین کو نسیم شاہ کی فٹنس سے متعلق خوشخبری سنادی

وہاب ریاض نے شائقین کو نسیم شاہ کی فٹنس سے متعلق خوشخبری سنادی

Share
Share

لاہور: مشیر کھیل پنجاب اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔

لاہور میں مقامی سکول کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے، ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ شان مسعود ڈومیسٹک کے بہترین پرفارمر ہیں، انہیں پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی 20 کپ کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ 25 دسمبر تک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیں گے۔

وہاب ریاض نے یہ بھی کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں، ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے۔

Share
Related Articles

کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ

کراچی: کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں...

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...