Home کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Share
Share

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔وہ ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، فیملی، کوچز، مینٹوز سمیت ساتھی کرکٹرز اور ہر شخص کا شکریہ جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔

وہاب ریاض نے کہا کہ وہ ٹی20 فارمیٹ میں فرنچائز ٹیموں کیلئے دستیاب ہوں گے۔

علاوہ ازیں وہاب ریاض ان دنوں پنجاب حکومت کے نگران وزیر ہیں، وہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر تھے تاہم انہوں نے متعدد بار ٹیم میں کم بیک کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ، 91 ون ڈے اور 36 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 83، 120 اور 34 وکٹیں حاصل کیں۔ سابق کرکٹر نے اپنا آخری ٹیسٹ اکتوبر میں دبئی میں 2018 میں کھیلا تھا۔

زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں 3 نومبر 2020 کو انہوں نے آخری بار ون ڈے میچ میں شرکت کی جبکہ بائیں ہاتھ کے پیسر کا 20 دسمبر 2020 کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ آخری ٹی 20 ثابت ہوا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...