Home نیوز پاکستان پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں ،امریکہ محکمہ خارجہ

پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے خواہاں ہیں ،امریکہ محکمہ خارجہ

Share
Share

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد، معاشی استحکام ، سیکورٹی، جمہوریت کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے تعاون کرتے رہیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں عبوری حکومت کے قیام اور سینٹر انوارالحق کے بطور نگراں وزیراعظم کے ذمہ داریاں سنبھالنے سے آگاہ ہیں۔عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد، معاشی استحکام ، سیکورٹی، جمہوریت کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے تعاون کرتے رہیں گے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں۔ پاکستان سے انسداد دہشت گردی پر مشاورت اور بات چیت جاری ہے۔

ان کاکہناتھا کہ عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...