Home تازہ ترین جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،بھارت امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ،بھارت امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت امریکی صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، امن کیلئے بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانا دنیا کے مفاد میں ہوگا، مسئلہ کشمیر، دہشت گردی اور پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں ،جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے، پاکستان بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک جنگ بندی کی پاسداری کی ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہئے،ہم صدر ٹرمپ کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی امن کی کوششوں کے لئے دیئے گئے بیانات کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،ہم سمجھتے کہ اگر امریکہ کو بھارت کو کان سے پکڑ کر بات چیت تک لانا پڑے تو یہ دنیا کے مفاد میں ہے تاکہ خطے کے ممالک قیام امن کے بعد ترقی کرسکیں اور آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں بھارت نے بھارتی غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر متنازعہ قانون پاس کر کے اسے اپنا اندرونی معاملہ قرار دیا تاہم صدر ٹرمپ کے بیان سے مسئلہ کشمیر پھر سے زندہ ہو گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بیان سے واضح ہو گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کے درمیان تنازعہ ہے، یہ کسی ملک کا اندرونی معاملہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ میں تمام جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بات کرنا زیادہ کارآمد ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، دہشت گردی اور پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ کے بعد پاکستان نے آج تک جنگ بندی کی پاسداری کی ہے،روز اول سے بھارت کا مؤقف اور بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

بلاول بھٹونے مزید کہا کہ پانی بند کرنے کی دھمکی دینا بھی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، حالیہ جنگ نے بتادیا کہ پاکستان چھوٹا ہونےکے باوجود ہر میدان میں بھارت کو ہرانےکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح کے بعد مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا عہدہ دینا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت سکھوں کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، بھارت نے پاکستان میں بھی دہشت گردی کی کارروائیاں کرائیں، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک دہشت گردی ختم کرے۔

Share
Related Articles

محکمہ موسمیات کی 13سے 16جون کے دوران ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 13سے 16جون کے دوران بالائی/وسطی علاقوں میں...

میٹا اے آئی کی جانب سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا جنریٹو اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ فیچر متعارف

اسلام آباد:میٹا اے آئی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا جنریٹو...

وزیراعظم کی یواے ا ی کے صدرسےملاقات ،دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت پرگفتگو،دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی وترقیاتی تعاون بڑھانےپراتفاق

ابوظہبی:وزیراعظم شہبازشریف نےمتحدہ عرب امارات کےصدرسےملاقات کی ہےملاقات میں دوطرفہ تعاون،علاقائی پیشرفت...

ای کامرس شعبے کے اہم مسائل پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس،مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ای کامرس شعبے کے...