Home سیاست ‎میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ

‎میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے میڈیا کو توہین عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنے کے لیے متنبہ کردیا۔تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے نام نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال توہینِ عدالت کیس کے تحریری حکم نامہ میں کہا ہے کہ توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے والے یا دوبارہ توہینِ عدالت مواد نشر کرنے والے میڈیا ادارے بھی توہین عدالت کر رہے ہیں۔ لہذا میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، ایسا مواد نشر کرنے پر ان کے خلاف بھی توہینِ عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

محکمہ اطلاعات نے تمام ٹی وی چینلز، نشریاتی و اشاعتی اداروں کو سپریم کورٹ کے حکم نامے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...