Home نیوز پاکستان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کر دیا

وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کر دیا

Share
Share

کراچی: سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلئے پیش کردیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اپنی فیملی کے ہمراہ اس خوبصورت گھر میں رہائش پذیر تھے۔

آسٹریلیا میں وسیم اور شنیرا کا یہ پُر آسائش گھر 9 برس تک ان کی ملکیت رہا ہے، ابتدائی چند سالوں میں یہ فیملی یہاں مقیم تھی تاہم گزشتہ 2 برس سے یہ گھر وسیم اکرم اور ان کی فیملی نے کرائے پر دے رکھا تھا۔

3 بیڈ روم والے اس گھر کو سابق کرکٹر نے آکشن کیلئے پیش کر دیا ہے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کہتی ہیں کہ پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، سکول بھی بہترین ہیں۔

اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے لگ بھگ رہنے کی توقع ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...